تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی میں جلسہ کرنے کا حق حاصل ہے:نثار

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی میں جلسہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ ایک بیان میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کراچی میں تحریک انصاف کے جلسوں کے خلاف جو رویہ اختیار کیا جا رہا ہے وہ جمہوری اقدار ک

226104
تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی میں جلسہ کرنے کا حق حاصل ہے:نثار

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی میں جلسہ کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک بیان میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کراچی میں تحریک انصاف کے جلسوں کے خلاف جو رویہ اختیار کیا جا رہا ہے وہ جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔
اسلام آباد میں ایک بیان میں انہوں نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ تحریک انصاف کے جلسے کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ پولیس سے رابطہ کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے ضرورت محسوس کی تو حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں پر امن ضمنی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے سندھ رینجرز کو ہدایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کے کراچی کے حالیہ اجتماع میں توڑ پھوڑ جمہوری اقدار اور روایات کے منافی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کے جلسوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ چودھری نثار کہتے ہیں کراچی میں تحریک انصاف کے خلاف اختیار کیا گیا رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ الیکشن کمیشن مناسب سمجھے تو این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں رینجرز کو بھیج سکتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ پی ٹی آئی کے جلسوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں