سعودی عرب فوج بھیجنے یا نہ بھیجنے سے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جبکہ آج وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوگا ۔ حزب اختلاف کے مطالبے پر اے پی سی بلانے پر بھی غور کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے

221446
سعودی عرب فوج بھیجنے یا نہ بھیجنے سے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، احسن اقبال، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق،شاہد خاقان عباسی،زاہد حامد،انوشہ رحمان اور راجہ ظفر الحق سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو یمن کی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔
سعودی عرب فوج بھیجی جائے یا نہیں ؟ آج وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوگا ۔ حزب اختلاف کے مطالبے پر اے پی سی بلانے پر بھی غور کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم بیرونی دوروں کے پہلے مرحلے میں آئندہ چھتیس گھنٹوں میں ترکی جائیں گے اور ترک حکام کو پاکستانی پالیسی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے یمن کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کرلیا ، تینوں سروسز چیفس کی شرکت بھی متوقع ہے ۔ خواجہ آصف اور سرتاج عزیز سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے بریفنگ دیں گے ، اجلاس میں سعودی عرب کی تعاون کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا اور سعودی عرب میں فوج بھیجنے ، یمن سے پاکستانیوں کے انخلاء اور اس حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں