وزیردفاع اور پاک مسلح افواج کے حکام سعودی عرب روانہ

وزیردفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلی سطح کاوفد یمن کی صورتحال پر غور کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگیا ہے ۔

289454
وزیردفاع اور  پاک مسلح افواج کے حکام سعودی عرب روانہ

وزیردفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلی سطح کاوفد یمن کی صورتحال پر غور کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگیا ہے ۔ وفد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز،چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹینینٹ جنرل اشفاق ندیم احمد، ڈپٹی چیف آف نیول آپریشن رئیرایڈمرل کلیم شوکت اور ائیروائس مارشل مجاہدانور بھی شامل ہیں۔ ، سعودی عرب روانگی سے قبل وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو ہم تمام وسائل فراہم کرینگے۔ حکومت پاکستان مسلمان ممالک میں انتشارکےخاتمے اور امن اور اتحاد و یکجہتی کیساتھ مسئلے کے حل کی خواہشمند ہے ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس میں وفد کوسعودی عرب بھجوانے کافیصلہ کیاگیاتھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں