اسلام آباد میں سات سال بعد روائتی 23 مارچ پریڈ کا اہتمام

ملک بھر میں آج یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی اور سب سے اہم تقریب دارالحکومت اسلام آباد میں میں منعقد ہوئی۔ یوم پاکستان کی صبح کا آغاز دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا

276584
اسلام آباد میں سات سال بعد روائتی 23 مارچ پریڈ کا اہتمام

ملک بھر میں آج یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی اور سب سے اہم تقریب دارالحکومت اسلام آباد میں میں منعقد ہوئی۔
یوم پاکستان کی صبح کا آغاز دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ شکرپڑیاں کے قریب گراؤنڈ میں 7 سال کے تعطل کے بعد مسلح افواج کی پریڈ ہوئی جس میں وزیراعظم ، وفاقی وزرا ، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔


سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ریڈالرٹ کردی گئی ہے جب کہ تمام داخلی و خارجی راستوں اوراہم شاہراہوں پر پولیس اوررینجرز کے دستے تعینات ہیں اور ایئرپورٹ سمیت تمام حساس تنصیبات اورعمارتوں پر پاک فوج اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ دوسری

جڑواں شہروں میں صبح 6 بجے سے دوپہر ایک بجے تک موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔

سرکاری اعلامیئے کے مطابق سہہ پہر کو صدر مملکت 52 پاکستانیوں کو قومی سول ایوارڈ سے بھی نوازیں گے جس کے لئے تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوگی جب کہ سول ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 9 اوور سیز پاکستانی بھی شامل ہیں۔

مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ آج ملک بھر اور غیر ممالک میں پاکستان کے سفارت خانوں میں عام تعطیل ہے اور اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں