جوڈیشل کمیشن کا قیام بہت بڑی کامیابی ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کا قیام پاکستانی عوام کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔ بنوں پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بننے سے ملک میں جمہوریت آگ

275779
جوڈیشل کمیشن کا قیام بہت بڑی کامیابی ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کا قیام پاکستانی عوام کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔
بنوں پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بننے سے ملک میں جمہوریت آگے بڑھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کل جماعتی کانفرنس میں طے ہوا تھا کہ کوئی مسلح گروپ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کے حوالے سے ہم سارے ثبوت پیش کریں گے، سوائے 1970 کے پاکستان کے تمام انتخابات متنازع تھے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن کی تحقیقات ہوگی، جوڈیشل کمیشن عوام کے لیے بڑی کامیابی ہے۔


دریں اثنا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کےمعاملےپرخورشید شاہ،رضا ربانی، اسفند یار ولی، سراج الحق، پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک، اعتزاز احسن،رضا ربانی، نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اورفاٹا کے جی جی جمال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
اسحاق ڈار نے تمام رہنماوں کو جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق آگاہ کیا،تمام سیاسی جماعتوں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مبارک باد دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو ملکی ترقی اور جمہوریت کے لئے خوش آئند قرار دیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں