توانائی بحران دسمبر 2017 تک حل کر لیا جائے گا : نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے سیالکوٹ میں ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے ہمیشہ جمہوری دور میں ترقی کی ہے اور پاکستان جمہوری دور میں ہی ایٹمی طاقت بنا ہے ۔

274544
توانائی بحران دسمبر 2017 تک حل کر لیا جائے گا : نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے سیالکوٹ میں ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے ہمیشہ جمہوری دور میں ترقی کی ہے ۔ پاکستان جمہوری دور میں ہی ایٹمی طاقت بنا ہے ۔ توانائی بحران سب سے بڑا چیلنج ہے جسے حل کرنے میں وقت لے گا۔ایل این جی سے 3600 میگاواٹ بجلی بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے ، چین سے چار ہزار میگاواٹ خرید رہے ہیں جس کے لیے ٹرانسمیشن لائن خنجراب سے گلگت بلتستان اور پھر اسلام آباد میں داخل ہوگی ۔ اس طرح سولر اور دیگر منصوبوں سے بھی ہزاروں میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی ۔ ہم دسمبر 2017 ء تک توانائی بحران پر قابو پا لیں گے۔ ہم انتخابی نعروں نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ انھوں نے لاہور سے سیالکوٹ کے درمیان ایکسپریس وے بنانے کا بھی اعلان کیا۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ دیہی علاقے میں میڈیکل کالج کے قیام پر میں آپ کو سیا لکوٹ کو مبارک باد دیتا ہوں ۔سیالکوٹ میں مزید سرمایہ کاری ہونی چاہئے ۔ سیالکوٹ کا معیشت میں اہم کردار ہے۔انھوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے ، پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ۔ پاک فوج نے ضرب عضب سے دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس پر ہم پاک جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں