نواز حکومت بڑی تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے:بلوم برگ

نیو یارک سے شائع ہونے والے جرید ے بلومبرگ نے پاکستان کی اقتصادیات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کی طرف توجہ مبذول کرواتے پاکستان نے بڑی تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہونے سے آگاہ کیا ہے

273222
نواز حکومت بڑی تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے:بلوم برگ

نیو یارک سے شائع ہونے والے جرید ے بلومبرگ نے پاکستان کی اقتصادیات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کی طرف توجہ مبذول کرواتے پاکستان نے بڑی تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہونے سے آگاہ کیا ہے۔
جریدئے کے مطابق پاکستان میں وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کے خلاف چھ ماہ تک جاری رہنے والے اور ملک کو مفلوج بنانے والے مظاہروں کے باوجود حیرت انگیز طور پر ترقی کی ہے اور ترقی کے سات سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
نیو یارک سے شائع ہونے والے جرید ے بلومبرگ نے جو مالیاتی و سیاسی اور معاشی مسائل پر آزادانہ رائے دیتاہے، اپنے ایک آرٹیکل میں کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان میں کمپنیوں کی آمدنی میں اضافہ ہورہا ہے ،سٹاک ایکسچینج میں بہتری آئی ہے اور اس کی کرنسی دنیا کی مستحکم کرنسیوں میں شمارہورہی ہے۔

آرٹیکل میں اس بات پر زور دیاگیاہے کہ اگرچہ ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے تاہم حکومت نے سرمایہ کاری کی حکمت عملی کی مدد سے چیزوں کو بہتر بنایاہے اور ملک کو دوبارہ عالمی سرمایہ کاروں کا مرکز بنا دیاہے۔آرٹیکل میں کہاگیا ہے کہ جب حکومت نے مئی2013 میں اقتدار سنبھالا تو اس کو ادائیگیوں کے توازن کے مسئلے کا سامنا تھا۔
تاہم دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ایک سال میں دوگنا ہوکر سولہ ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، بجٹ خسارہ کم ہوگیاہے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مہنگائی میں بھی کمی ہورہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں