ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی

ایئرہیڈکوارٹر میں پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ایئرچیف طاہررفیق بٹ نے نئے چیف سہیل امان کو سینے اور کاندھے پر بیجز لگائے اور باقاعدہ طور پر فضائیہ کی کمان ان کے حوالے کی۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا

271755
ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی

پاک فضائیہ کے سبکدوش ایئرچیف طاہررفیق بٹ کے بعد ایئرچیف مارشل سہیل امان نے باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی۔
1980 میں جی ڈی پائلٹ برانچ میں کمیشن حاصل کرنے والے سہیل امان پاک فضائیہ کے 21 ویں سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جو سینیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبرپر تھے ۔ سہیل امان ریجنل ائر کمانڈ کے ائر افسر کمانڈنگ کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔ ائر مارشل سہیل امان کمبیٹ کمانڈر اسکول ائر وار کالج اور کنگز کالج لندن کے فارغ التحصیل ہیں اور فائٹر ونگ، فائٹر اسکواڈرن اور آپریشنل ائر بیس کی کمانڈ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ اس وقت وہ ائر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف ائر اسٹاف (آپریشنز) کے طور پرخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری)اور تمغہ امتیاز (ملٹری)عطا کیا گیا۔
ایئرہیڈکوارٹر میں پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ایئرچیف طاہررفیق بٹ نے نئے چیف سہیل امان کو سینے اور کاندھے پر بیجز لگائے اور باقاعدہ طور پر فضائیہ کی کمان ان کے حوالے کی۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اپنے الوداعی خطاب میں سابق ایئرچیف طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ ہم نے سیکیورٹی میں اپنا کردار کامیابی سے ادا کیا اور اس دوران پاک فضائیہ کو حکومت کا بھرپور تعاون حاصل رہا جب کہ ٹیکنیکل تربیت پر انتہائی توجہ دی گئی ہے جس میں کئی ممالک کا تعاون بھی حاصل رہا۔ انہوں نے کہا کہ ساتھیوں کی رہنمائی کے بغیر خدمات انجام دینا ممکن نہیں تھا، ملک کی سیکیورٹی سب سے اہم ہے جس کے لئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں