آرمی چیف اور وزیراعظم کا گورنر سندھ کی تبدلی پر جلد غور متوقع

پاکستان میں حالات بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اور ایم کیو ایم کے گر گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ پھانسی کی سزا پانے سے قبل صولت مرزا کی جانب سے دیے جانے والے بیان کے بعد وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کو تندیل کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے

271715
آرمی چیف اور وزیراعظم کا گورنر سندھ کی تبدلی پر جلد غور متوقع

پاکستان میں حالات بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اور ایم کیو ایم کے گر گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ پھانسی کی سزا پانے سے قبل صولت مرزا کی جانب سے دیے جانے والے بیان کے بعد وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کو تندیل کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔
اس سلسلے میں آج آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آج وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے جس میں صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں گورنر سندھ کی تبدیلی پر غور کئے جانے کا امکان ہے۔
اس ملاقات میں کراچی اور دیگر علاقوں میں جاری دہشت گردی کی کاروائیوں اور کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آج وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات میں صولت مرزا کے حالیہ وڈیو بیان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس کی روشنی میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے آپشن پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مچھ جیل میں قید صولت مرزا کا بیان جاری ہوا تھا جس میں انہوں نے ایم کیوایم کے رہنماؤں پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے تھے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں