لاہور میں دہماکے میں ہلاک مسیحی افراد کی آخری رسومات کی ادائیگی

لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں دو روز قبل دو گرجا گھروں پر ہونے والے خودکش دھماکوں کے تیسرے روز بھی کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل ہے۔ دھماکوں میں میں ہلاک ہونے والے 15 افراد کی آخری رسومات آج ادا کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے بھی مس

267047
لاہور میں دہماکے میں ہلاک مسیحی افراد کی آخری رسومات کی ادائیگی

لاہور یوحنا آباد میں دو روز خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات آج ادا کی جارہی ہیں۔
لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں دو روز قبل دو گرجا گھروں پر ہونے والے خودکش دھماکوں کے تیسرے روز بھی کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل ہے۔ دھماکوں میں میں ہلاک ہونے والے 15 افراد کی آخری رسومات آج ادا کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے بھی مسیحی برادری بڑی تعداد میں شرکت کررہی ہے۔
اس موقع پر لاہور میں فیروزپور روڈ کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے علاقے میں بڑی تعداد میں رینجرز کی نفری موجود ہے۔
واضح رہے کہ سانحہ یوحنا آباد کے بعد احتجاجی مظاہروں کو سلسلہ جاری رہا لیکن رات کو صورتحال معمول پر آگئی تھی جس کے بعد رینجرز کو واپس بھیج دیا گیا لیکن صبح دوبارہ واپس بلا لیا گیا ہے۔ دوسری طرف احتجاجی مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے 25 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مشتعل ہجوم نے پہلے مشروب ساز اداروں کی گاڑیاں لوٹیں ، بپھرے مظاہرین املاک کو تہس نہس کرتے رہے ، کئی پولیس اہلکار بھی پٹ گئے ، مظاہرین نے میڈیا کی گاڑیوں کو بھی توڑ ڈالا۔
یوحنا آباد کے علاقے سے گزرنے والے فیروز پور روڈ کو خار دار تاروں کی مدد سے بند کردیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں