لاہورکے ایک چرچ کے قریب دو خود کش دھماکے، 5 افراد ہلاک

لاہور میں یوحنا آباد میں کیتھڈرل اور کرائسٹ چرچ کے قریب دو خود کش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ، دھماکوں کے وقت چرچ میں دعائیہ سروس جاری تھی

264111
لاہورکے ایک چرچ کے قریب دو خود کش دھماکے، 5 افراد ہلاک

لاہور میں یوحنا آباد میں کیتھڈرل اور کرائسٹ چرچ کے قریب دو خود کش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ۔
اطلاعاتت کے مطابق یوحنا آباد میں واقع گرجا گھر میں اتوار کی دعائیہ تقریب جاری تھی کہ گرجا گھر کے مرکزی دروازے پر دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتجے میں زخمیوں کو فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت جنرل اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں گرجا گھر کی سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار بھی شامل ہے۔
امدادی کارکنوں نے اب تک دھماکوں میں 5افراد کے جاں بحق جب کہ 30 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دھماکے کے بعد ہر طرف بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے دیوانہ وار محفوظ مقامات کی جانب بھاگ کھڑے ہوئے ۔ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے پہلے فائرنگ کی اور اس کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں