لاہور میں خود کش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

لاہور میں یوحنا آباد میں کیتھڈرل اور کرائسٹ چرچ کے قریب دو خود کش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 50سے زائد زخمی ہوگئے ۔ اطلاعاتت کے مطابق یوحنا آباد میں واقع گرجا گھر میں اتوار کی دعائیہ تقریب جاری تھی کہ گرجا گھر کے مرکزی دروازے پر دھماکا ہوگیا

264325
لاہور میں خود کش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

لاہور میں یوحنا آباد میں کیتھڈرل اور کرائسٹ چرچ کے قریب دو خود کش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 50سے زائد زخمی ہوگئے ۔
اطلاعاتت کے مطابق یوحنا آباد میں واقع گرجا گھر میں اتوار کی دعائیہ تقریب جاری تھی کہ گرجا گھر کے مرکزی دروازے پر دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتجے میں زخمیوں کو فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت جنرل اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں گرجا گھر کی سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار بھی شامل ہے۔
امدادی کارکنوں نے اب تک دھماکوں میں 10افراد کے جاں بحق جب کہ 50 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دھماکے کے بعد ہر طرف بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے دیوانہ وار محفوظ مقامات کی جانب بھاگ کھڑے ہوئے ۔ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے پہلے فائرنگ کی اور اس کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

 

 

 

 

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں