پاکستانی مریضوں کو 24 گھنٹوں کے اندر ویزے کے اجرا کی ضمانت

پاکستان میں ہندوستانی ہا ئی کمشنر راگھون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون ہر لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہو گا

263216
پاکستانی مریضوں کو 24 گھنٹوں کے اندر ویزے کے اجرا کی ضمانت

پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ مسائل کی ایک بڑی تعداد حل طلب ہے، تا ہم دونوں ممالک کے درمیان سن 2012 سے دو طرفہ تجارتی امور میں بہتری کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ممبران کے ساتھ ملاقات کے دوران راگھوان نے بتایا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور محصول لینے یا نہ لینے کے معاملات کو نمٹائیں۔
راگھون کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک اچھا تعاون کاروباری سرگرمیوں، روابط، تجارتی رکاوٹوں اور مواصلات سے متعلق کئی ایک مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دونوں ممالک دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے متمنی ہیں تو انہیں مجموعی پالیسی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بعض ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
ادھر ف پی سی سی آئی کے صدر میاں محمد ادریس کی جانب سے اُٹھائے گئے ایک نکتے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس قدر ممکن ہوسکے ہندوستانی ہائی کمیشن تیزرفتاری کے ساتھ ویزے جاری کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ علاج کی فوری ضرورت ہونے والے پاکستانی شہریوں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ویزہ جاری کیا جائے گا۔
کراچی میں ویزہ آفس کھولنے کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے ہندوستانی ہائی کمشنر راگھوان نے کہا کہ کراچی میں ویزہ وصول کرنے کے دو پوائنٹ پہلے سے کام کررہے ہیں، اور اسی طرح کی سہولت حیدرآباد، سکھر اور میرپورخاص میں بھی دی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں