پاکستانی فوج کی اوپر تلےکامیابیاں

پاکستان نے ڈروان طیارے اور میزائل کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی طاقت میں اضافہ کیا ہے

263748
پاکستانی فوج  کی اوپر تلےکامیابیاں

پاکستان اپنی جدید فوجی طاقت میں ورز بروز اضافہ کرتا چلا جا رہا ہے، اس حال ہی میں ایک نیا میزائل تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  براق نامی ڈرون اور لیزر گائیڈڈ میزائل انتہائی مہارت کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ میزائل ہر موسم میں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
ڈرون طیارے سے ساکن اور حرکت کرتے ہوئے اہداف کو کامیابی نشانہ بنایا گیا جبکہ لیز گائیڈڈ میزائل بھی فائر کئے گئے۔ اس احسن کامیابی پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انجینیئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آج پاکستان نے دفاع شعبے میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ براق اور براق لیزر گائیڈیڈ میزائل ہر موسم میں کارآمد ثابت ہونگے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈرون طیارے کی مدد سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔
ترجمان پاک فوج کے کہنا تھا کہ براق ڈورن اور لیزر گائیڈڈ میزائل کے تجربے سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں