انقرہ میں نئے سفیر پاکستان نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

سفیر پاکستان جناب سہیل محمود نے ایوان صدارت میں صدر ترکی رجب طیب ایردوان کو اپنی سفارتی اسناد پیش کرتے ہوئے پاکستانی صدر اور وزیر اعظم کے سلام خلوص کو پہنچایا

263322
انقرہ میں نئے سفیر پاکستان نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

انقرہ میں متعین ہونے والے پاکستان کے نئے سفیر جناب سہیل محمود نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کو سفارتی اسناد پیش کرتے ہوئے اپنے فرائض کو سرکاری طور پر شروع کر دیا ہے۔
پاکستانی سفیر نے یہ اسناد 14 مارچ بروز جمعہ پیش کیں۔
ایوانِ صدارت میں سفارتی اسناد پیش کرنے والے سفیر سہیل محمود نے صدر ایردوان کو پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کا خصوصی سلام ِ محبت پیش کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستانی عوام اور سربراہان کی ترک عوام کے ساتھ گہری محبت اور احترام کو زیر لب لاتے ہوئے کہا کہ ترکی میں سفیر کے فرائض ادا کرنا ایک امتیازی خصوصیت کا حامل ہے۔
سفیر سہیل محمود نے مزید بتا یا کہ پاک ترک کی بنیادوں میں ثقافتی و تاریخی مشابہت پوشیدہ ہے اور پروان چڑھنے والی یہ حصہ داری دونوں ملکوں کے لیے وسیلہ طاقت ثابت ہو رہی ہے۔ دونوں ملکوں کی مشترکہ کاوشوں سے باہمی تجارتی و معاشی شراکت داری کو بھی فروغ ملے گا۔
پاکستانی سفیر اور سفارتخانے کے دیگر افسران نے اولین طور پر مزار اتاترک پر حاضری دیتے ہوئے پھول چڑھائے۔

مزار اتاترک

صدر ایردوان نے بھی جناب سہیل محمود کو خوش آمدید کہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بطور ِ سفیر پاک ترک دوستی کو مزید پروان چڑھانے کے لیے معاون ثابت ہونے کی خواہش ظاہر کی اور پاکستانی قیادت کے لیے بھی مخلصانہ خواہشات کا اظہار کیا۔

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں