صدر اوباما کی افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والی بات چیت میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی شرکت کی ہے۔ اوباما نے اپنی بات چیت میں افغانستان میں ایک جامع قومی حکومت تشکیل دینے میں سرعت پیدا کرنے کی اپیل کی ہے

262024
صدر اوباما کی افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت

متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما نے افغانستان کے صدر مملکت اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والی بات چیت میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی شرکت کی ہے۔
اوباما نے اپنی بات چیت میں افغانستان میں ایک جامع قومی حکومت تشکیل دینے میں سرعت پیدا کرنے کی اپیل کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر اوباما نے افغان صدر پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں اتفاقِ رائے سے ایک ایسی قومی حکومت کےقیام کی جانب پیش رفت کو تیز کریں جس میں تمام فریقین کی نمائندگی ہو۔
وہائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور افغان رہنماؤں کی پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کی تعریف کی۔
افغانستان میں صدر اشرف غنی کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد کابل اور اسلام آباد کے تعلقات میں واضح بہتری آئی ہے جو اس سے قبل صدر حامد کرزئی کے طویل دورِ اقتدار میں اتار چڑھاؤ کا شکار تھے۔
حالیہ عرصے کے دوران دونوں ملکوں کے سفارتی اور فوجی حکام نے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں کے تواتر سے دورے کیے ہیں۔صدر باراک اوباما نے 24 مارچ کو اشرف غنی کو وائٹ ہاوس میں شرفِ ملاقات بخشیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں