کراچی کے لوگوں کا الطاف حسین سے نجات کا وقت آگیاہے: عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ الطاف حسین سے نجات کا وقت آگیاہے ، ایم کیوایم کے اچھے لوگوں نے مجھ سے رابطے کیے ہیں اور اب ایم کیو ایم اور کراچی کے عوام الطاف حسین سے آزاد ہوجائیں گے

261372
کراچی کے لوگوں کا الطاف حسین سے نجات کا وقت آگیاہے: عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ الطاف حسین سے نجات کا وقت آگیاہے ، ایم کیوایم کے اچھے لوگوں نے مجھ سے رابطے کیے ہیں اور اب ایم کیو ایم اور کراچی کے عوام الطاف حسین سے آزاد ہوجائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ رینجرز کو معلومات ہونگی تو نائن زیرو پرچھاپہ مارا گیا۔ وہاں سے بھاری مقدار میں جو اسلحہ برآمد کیا گیا وہ شب برات کے لئے تو نہیں تھا۔ ایسا نہیں ہوسکتا طالبان کے لئے الگ، کراچی کے دہشت گردوں کے لئے الگ قانون ہو،ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس مجرم اور اسلحہ ہو تو اس جماعت پر مکمل پابندی ہونی چاہئے، ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ہماری کارکن زہرہ شاہد کو کراچی میں قتل کیا جب کہ اگر ان کے دفتر سے اتنا اسلحہ ملتا اور قاتل چھپے ہوتے تو آفس سیل کردیا جاتا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوجی عدالتیں بہت ضروری ہیں اور جب تک یہ مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہوجاتا فوجی عدالتیں لگائی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کی تصدیق کے بعد بہت جلد جعلی انتخابات کا احتساب ہوگا
عمران خان نے کہا کہ میں لندن الطاف حسین کے خلاف کیس لے کر گیا مگر انہوں نے گواہ مانگے ، لوگ ڈرتے ہیں اس لئے ایم کیو ایم کے خلاف گواہی نہیں دیتے ۔ایم کیو ایم کے اچھے لوگ الطاف حسین سے تنگ ہیں ،وقت آگیا ہے کہ ایم کیو ایم اور کراچی کے لوگوں کو الطاف حسین سے آزاد کرایا جائے۔ 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں