ملک کو ہر طرح کی دہشتگردی سے نجات دلائیں گے: جنرل راحیل شریف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق نے شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی

261149
ملک کو ہر طرح کی دہشتگردی سے نجات دلائیں گے: جنرل راحیل شریف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق نے شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گرد فرار ہورہے ہیں لیکن پاک فوج انہیں کہیں چھپنے نہیں دے گی۔
آرمی چیف اور ائیر چیف کو آپریشن ضرب عضب اور مستقبل کے آپریشنز اور پلان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے فضائی فورسز کے زمینی قوت کے ساتھ گرائونڈ آپریشن میں تعاون کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا جائے گا اور آپریشن اہداف کے حصول تک مسلح افواج اپنا مشن جاری رکھیں گی۔
اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گرد فرارہورہے ہیں لیکن پاک فوج انہیں کہیں چھپنے نہیں دے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں