وزیراعظم نواز شریف کی سیاسی جماعتوں کےرہنماوں کوملاقات کی دعوت

وزیراعظم محمد نوازشریف نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو آج اسلام آباد میں ظہرانے پر ملاقات کی دعوت دی ہے۔ملاقات کے دوران سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

256088
وزیراعظم نواز شریف کی سیاسی جماعتوں کےرہنماوں کوملاقات کی دعوت

وزیراعظم محمد نوازشریف نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو آج اسلام آباد میں ظہرانے پر ملاقات کی دعوت دی ہے۔ملاقات کے دوران سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
حکومت نے فاٹاارکان کوصدارتی آرڈیننس واپس لینے کی پیشکش بھی کردی۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق ملاقات کے دوران سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے متعلق امور زیر بحث آئینگے۔
ذرائع نے بتایاکہ آصف علی زرد اری ، عمران خان،سراج الحق،اسفند یار ولی،مولانا فضل الرحمن اور دیگر رہنماؤں کو دعوت نامے بھجوا دئیے گئے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کو ون آن ون ملاقات کیلئے بلا نے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔
قبل ازیں دن بھرسیاسی جوڑتوڑجاری رہا،نواز لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان17سال بعد اعلیٰ سطح کارابطہ ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قائد متحدہ الطاف حسین کوفون کیااورانتخاب میں حمایت مانگی،دریں اثنائحکومتی ٹیم نے اپنے سخت سیاسی حریفوں سے بھی بات کی۔
وزیراطلاعات پرویزرشیدنے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمودکوفون کیااورتعاون کی درخواست کی جبکہ قبل ازیں پرویزرشید اور سعد رفیق نے مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی ،اس دوران ق لیگ کے چاروں سینیٹرز مشاہد حسین سید، کامل علی آغا،روبینہ عرفان اورسعید مندوخیل جبکہ رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ بھی موجودتھے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں