یوم نسواں کے موقع پر پرویز مشرف کا ٹیلی فونک خطاب

یوم نسواں کے موقع پر مرکزی خواتین کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے پرویز مشرف نے کہا کہ اسلام میں خواتین کا بہت بڑا رتبہ ہے لیکن ہم عملی زندگی میں ان کو وہ رتبہ نہیں دیتے جو ان کا حق ہے ۔

254346
     یوم نسواں کے موقع پر پرویز مشرف کا  ٹیلی فونک خطاب

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بعض عناصر خواتین کے معاملے پر پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو کسی طور بھی درست نہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مرکزی خواتین کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ اسلام میں خواتین کا بہت بڑا رتبہ ہے لیکن ہم عملی زندگی میں ان کو وہ رتبہ نہیں دیتے جو ان کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے اقتدار کے دوران خواتین کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی دلائی تاکہ وہ اپنے حقوق کا تحفظ کرسکیں۔پرویز مشرف نے کہا کہ آج جمہوریت کی باتیں تو بہت کی جاتی ہیں لیکن خواتین کوبااختیار بنانے کا کسی کو خیال نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ملک کی خاتون وزیراعظم نے بھی اپنے دور حکومت میں خواتین کا خیال نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج سینیٹ اور قومی اسمبلی میں خواتین بیٹھی ہیں جو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرسکتی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں