سول اور فوجی قیادت تمام اہم امور پر متفق: سرتاج عزیز

خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک حتمی جنگ لڑ رہا ہے جس کیلئے پوری قوم متحد ہے۔

254168
سول اور فوجی قیادت تمام اہم امور پر متفق: سرتاج عزیز

 خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے مسلم ممالک کے تھنک ٹینک فورم سے خطاب کےبعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سول اور فوجی قیادت تمام اہم امور پر ایک ہی نکتے پر متفق ہے ۔پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک حتمی جنگ لڑ رہا ہے جس کیلئے پوری قوم متحد ہے ۔امید ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 2016 میں پاکستان میں منعقد ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔انھوں نے پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ دونوں ملکوں کے مذاکرات جب بھی ہوئے اس میں تمام مسائل کو شامل کیا جائے گا۔ بھارت ، افغانستان اور پاکستان کی افواج ایک پیج پر ہیں ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد کی بحالی سے تمام مسائل کا حل ممکن ہے ۔ پاکستان بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے جامع مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے ۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ کا دورہ پاکستان مثبت رہا ہے۔ ہم بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے حامی ہیں ۔ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کیلئے بامقصد مذاکرات جاری رکھیں گے ۔ پاکستان خطے میں اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا ،۔پاکستان اور بھارت کے مابین اعتماد کی کمی ہے۔مذاکراتی عمل کی بحالی کے بغیرباہمی مسائل کاحل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر بہترین روابط چاہتے ہیں،بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر جامع مذاکراتی عمل کی بحالی چاہتے ہیں،۔مذاکرات کا بامقصد، بامعنی اور نتیجہ خیز ہونا ضروری ہے ۔ مذاکراتی عمل کی بحالی کے بغیرمسائل کاحل ممکن نہیں ۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ افغانستان سے تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں۔ افغان سرزمین پر قیام امن کیلئے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ افغان طالبان اورافغان حکومت کے درمیان مفاہمت پر پیشرفت ہوئی ہے جبکہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں تعاون کیلئے تیار ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں