وزیراعظم نواز شریف کی سعودی عرب میں مصروفیات

وزیراعظم نواز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔

250384
وزیراعظم نواز شریف کی سعودی عرب میں مصروفیات

وزیراعظم نواز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی اور معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔وزیرا عظم محمد نواز شریف نے پاکستانی کمیونٹی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات سے جمہوری عمل کا ایک اور مرحلہ پورا ہو گیا ہے۔ ہم جمہوری اداروں کو مستحکم اور پروقار بنانے پر یقین رکھتے ہیں ۔ 2018میں قومی اسمبلی اور سینٹ دونوں اداروں کے انتخابات ہونگے جن کے لئے ہم تمام جماعتوں کے تعاون سے دور رس انتخابی اصلاحات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ 2018ءکے انتخابات ماضی کی تمام خامیوں سے پاک ہوں گے ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے عمرہ ادا کیا اور پاکستان کی خودمختاری‘ خوشحالی اور امن کے لئے دعا کی۔انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کی بنیاد پاکستان کے کرہ ارض پر ایک آزاد ملک کی حیثیت سے معرض وجود میں آنے کے پہلے دن سے ہی پڑگئی تھی۔
 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں