مسلم لیگ نون نےپنجاب اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کاصفایا کردیا

پاکستان مسلم لیگ نون کے اُمیدواروں نے وفاقی دارالحکومت کی دونوں نشستیں جیت لی ہیں ۔آج(جمعرات کو) قومی اسمبلی کے ہال میں ہونے والی پولنگ میں پاکستان مسلم لیگ نون کے اُمیدوار اقبال ظفر جھگڑا اسلام آباد کیلئے مخصوص جنرل نشست پر دو سو گیارہ ووٹ حاصل کرکے جیت گئے ہیں

250205
مسلم لیگ نون نےپنجاب اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کاصفایا کردیا

سینٹ کے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں ۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے اُمیدواروں نے وفاقی دارالحکومت کی دونوں نشستیں جیت لی ہیں ۔
آج(جمعرات کو) قومی اسمبلی کے ہال میں ہونے والی پولنگ میں پاکستان مسلم لیگ نون کے اُمیدوار اقبال ظفر جھگڑا اسلام آباد کیلئے مخصوص جنرل نشست پر دو سو گیارہ ووٹ حاصل کرکے جیت گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ نون کی راحیلہ مگسی وفاقی دارالحکومت میں خواتین کی مخصوص نشست پر دو سو پانچ ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرارپائی ہیں َ۔
مسلم لیگ نون نے پنجاب اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کا صفایا کر دیا اور سینٹ کی تمام گیارہ سیٹیں جیت لیں۔ ٹیکنوکریٹ سیٹوں پر راجہ ظفرالحق اور پروفیسر ساجد میر کامیاب ہو گئے۔ خواتین نشستوں پر بیگم نجمہ حمید اور عائشہ رضا نے کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پنجاب سے سینٹ کی تمام گیارہ نشستیں جیت لی ہیں ۔
جیتنے والوں میں راجہ ظفر الحق ، پرویز رشید ، مشاہد اللہ ، پرویز ساجد میر، چوہدری تنویر، غوث نیازی ، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم ، نہال ہاشمی ، سلیم ضیاء ، نجمہ حمید اور عائشہ رضا شامل ہیں ۔
کراچی میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار رحمان ملک ، عبدالطیف انصاری ، سلیم ایچ مانڈی والا ، اسلام الدین شیخ اور انجینئرگیان چند سندھ اسمبلی میں سنیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔
ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت اور میاں عتیق شیخ کو بھی سنیٹر منتخب کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں سینٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نعمت اﷲ زہری ، جمعیت علماء اسلام (ف) کے عبدالغفور حیدری ، پختونخواء ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ ،سردار محمد اعظم خان ، نیشنل پارٹی کے حاصل خان بزنجو ، بی این پی (مینگل) کے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور آزاد امیدوار یوسف بادینی منتخب ہوئے ہیں۔
نیشنل پارٹی کے میرکبیر احمد اور مسلم لیگ ن کے انجنئیر آغا شہباز خان درانی ، ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر سنیٹر منتخب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی کلثوم پروین اور پختونخواء ملی عوامی پارٹی کی گل باشرہ نے خواتین کی مخصوص نشست پرانتخاب جیتا ہے
نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اشوک کمار کو اقلیتی نشست پر سنیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں