پاکستان میں سیاسی پارٹی کے اعلی عہیدیدار قاتلانہ حملے میں ہلاک

اہل سنت و الجماعت کراچی کے سیکرٹری جنرل کو دہشت گردوں نے گولیوں سے چھلنی کر دیا

248569
پاکستان میں سیاسی پارٹی کے اعلی عہیدیدار قاتلانہ حملے میں ہلاک

اطلاع کے مطابق اہل سنت والجماعت کراچی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیاض نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکٹرفیاض کی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ڈاکٹر فیاض اور ان کا شوفر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اہل سنت والجماعت کے ترجمان نے ڈاکٹر فیاض کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس حملے کی سختی سے مذمت کی ہے۔ علاوہ ازیں حکومت سے ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سیکورٹی فورسسز کی طرف سے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کچھ مدت سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم شہر میں مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں