نواز شریف ۔ شاہ سلمان مذاکرات

سعودی عرب کے دورے پر موجود پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف نے سعودی فرمانروا سے ملاقات میں اہم امور پر بات چیت کی

248574
نواز شریف ۔ شاہ سلمان مذاکرات

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے مذاکرات سر انجام دیے۔ دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعلقات اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینےکے معاملے پر اپنے مصمم ارادے کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات محض سیاسی سطح تک محدود نہیں ہیں۔بلکہ دونوں ملک مشترکہ مذہبی اور تاریخی اقدار کے بندھن کے حامل ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ شاہ سلمان کے دور میں دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔
جناب شریف نے دہشتگردی اور انتہا پسندی مشترکہ دشمن بھی قرار دیا ۔ پاکستانی وزیر اعظم اس دورے کے دوران عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں