اسلام آباد میں پاک بھارت سیکریٹری خارجہ سطح پر مذاکرات جاری

245088
اسلام آباد میں پاک بھارت سیکریٹری خارجہ سطح پر مذاکرات جاری

اسلام آباد میں ہندوستانی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر کی پاکستانی ہم منصب اعزاز چوہدری سے ملاقات جاری ہے، جس میں امن مذاکرات کی دوبارہ بحالی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا جو کہ جنوری 2013 سے معطل ہیں۔
اسلام آباد میں بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر دفترخارجہ پہنے تو سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان ملاقات کا باقاعدہ آغاز ہوا، پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
اپنے دورے کے دوران وہ اپنے پاکستانی ہم منصب اعزاز احمد چوہدری کے علاوہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی کشمیری حریت پسند رہنماؤں سے ملاقات کو جواز بنا کر پاکستان سے سیکریٹری خارجہ سطح پر شروع ہونے والے مذاکرات معطل کردیئے تھے۔
دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹریوں کی ملاقات کا بنیادی ایجنڈا خطے میں باہمی تعاون اور تجارت ہے تاہم دونوں اطراف نے باہمی معاملات پر بات چیت کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
ہندوستانی سیکریٹری خارجہ کی اسلام آباد آمد ان کے اتوار سے شروع ہونے والے سارک ممالک کے دوروں کے دوران تیسرا اسٹاپ ہے، اس سے پہلے وہ بھوٹان اور بنگلہ دیش بھی جاچکے ہیں جبکہ بدھ کو وہ اسلام آباد سے کابل کے لیے روانہ ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں