پاکستان میں دہشت گرد تنظیم کا لیڈرسلام رِگی گرفتار

رگی کو پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے جوار میں ایک آپریشن کے دوران بس سے گرفتار کیا گیاہے

242713
پاکستان میں دہشت گرد تنظیم کا لیڈرسلام رِگی گرفتار

پاکستان میں دہشت گرد تنظیم کا لیڈر گرفتار۔۔۔

ایران ۔پاکستان سرحد پر جیش العدل نامی دہشت گرد تنظیم کا لیڈر سلام رِگی کے پاکستان میں گرفتار ہونے کا دعوی کیا گیاہے۔
رگی کو پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے جوار میں ایک آپریشن کے دوران بس سے گرفتار کیا گیا ہے۔
صوبے کے وزیر داخلہ اکبر حسین درانی نے کہا ہےکہ گرفتار کئے جانے والے شخص سے تفتیش کی جا رہی ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ رِگی ہے ۔
رِگی پر عراق اور شام میں جنگجو بھیجنے اور ایران ۔ پاکستان سرحد پر خود کش حملوں کے منصوبے بنانے کا الزام ہے ۔
سلام رِگی سال 2010 میں ایران میں گرفتار ہونے کے بعد پھانسی پانے والے اپنے عزیز عبدالملک رِگی کے بعد تنظیم کے سربراہ بنے ۔
اس دہشت گرد تنظیم نے ایران میں سنّیوں کے حقوق کے دفاع کے دعوے کے ساتھ متعدد خونی حملے کئے اور ایران سرحد پر کثیر تعداد میں فوجیوں کو ہلاک کیا۔
دوسری طرف افغان سرحد کے قریبی پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں آپریشنوں کے دوران 5 پاکستانی طالبان کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی طالبان کے پشاور کے اسکول میں 134 بچوں سمیت 150 افراد کو ہلاک کرنے کے بعد سے ملک بھر میں شروع ہونے والے آپریشن جاری ہیں۔
یہ آپریشن ،پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے اعلان کردہ قومی عملی پلان کا ایک حصہ ہیں اور ان آپریشنوں کے دوران اس وقت تک سینکڑوں عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا جا چکاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں