حکومت پنجاب کا ایل این جی بجلی گھر کے قیام کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے شیخو پورہ کے نزدیک مائع قدرتی گیس سے چلنے والے بجلی گھر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس سے ایک ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہو سکے گی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پنجاب میں تین مختلف مقامات پر مائع قدرتی گیس سے چلنے والے بجلی گھروں کے قیام کی منظوری دی ہے جس سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

242515
حکومت پنجاب کا ایل این جی بجلی گھر کے قیام کا فیصلہ

شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم جلد ہی قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں شمسی توانائی کے ایک سو میگاواٹ منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
حکومت پنجاب نے شیخو پورہ کے نزدیک مائع قدرتی گیس سے چلنے والے بجلی گھر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس سے ایک ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہو سکے گی۔
لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پنجاب میں تین مختلف مقامات پر مائع قدرتی گیس سے چلنے والے بجلی گھروں کے قیام کی منظوری دی ہے جس سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے تین سال کے دوران توانائی کے کئی منصوبوں سے بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم جلد ہی قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں شمسی توانائی کے ایک سو میگاواٹ منصوبے کا افتتاح کریں گے جو چھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تمام ممکنہ تعاون کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں