پاک بھارت ایٹمی جنگ کا خطرہ

امریکی سینٹ اور ایوان نمائندگان میں پیش کردہ ایک رپورٹ کے ساتھ یہ خوفناک انکشاف کیا گیا ہے

241534
پاک بھارت ایٹمی جنگ کا خطرہ

امریکی کانگریس کو ایک بریفنگ میں بتایا گیا ہےکہ ہندوستان میں ایک دہشت گرد حملے کے نتیجے میں یہ پاکستان کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی کاروائی کر سکتا ہے۔جس سے دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے خطے میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
جنوبی ایشیا کے معاملات پر دو امریکی ماہرین جارج پرکووچ اور ایشلے ٹیلیس نے رواں ہفتے کے آغاز پر سینیٹ کے ایک پینل کے سامنے اس قیامت خیز دن کا منظرنامہ پیش کیا۔
امریکی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان نے اس ہفتے 2016 کے بجٹ کے لیے اوباما انتظامیہ کی تجاویز پر غور کرنے کے لیے سماعتوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا۔
جس دوران ان دونوں ماہرین نے دلیل دی کہ اگر ہندوستان نے سرحدپار سے ایک بڑے دہشت گرد حملے کے جواب میں پاکستان کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی حملے شروع کیے تو پاکستان ہندوستان کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کرسکتا ہے۔
کارنیگی وقف برائے عالمی امن کے جارج پرکووچ نے کہا ’’جنوبی ایشیا ایسا خطہ ہے، جہاں مستقبل قریب میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا سب سے زیادہ امکان پایا جاتا ہے۔ اس خطرے کو ہندوستان پاکستان کے درمیان جاری غیرمعمولی مقابلے بازی سے مزید شہہ مل سکتی ہے۔‘‘
اسی ادارے سے تعلق رکھنے والے ایشلے ٹیلیس نے امریکا پر زور دیا کہ ایسے دہشت گرد حملے کو روکنے کے لیے وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کے خلاء سے یہ معاملہ کافی نازک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ لیکن امریکہ ان کے ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ رکھنے میں اپنے اثر رسوخ کو استعمال کر سکتا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں