پی آئی اے کی بنگلہ دیش کے لیے پروازیں منسوخ

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ بنگلادیشی انٹیلی جنس اہلکاروں کی جانب سے ملازمین اور مسافروں سے ناروا سلوک پرتمام پروازیں 10 مارچ تک منسوخ کردی گئی ہیں ۔

240551
پی آئی اے کی بنگلہ دیش کے لیے پروازیں منسوخ

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے ملازمین اور مسافروں سے ناروا سلوک پرتمام پروازیں 10 مارچ تک منسوخ کردی گئی ہیں اور اس دوران مسافروں کو لے کر کوئی طیارہ ڈھاکا نہیں جائے گا ۔ انھوں نے یہ واضح کیا کہ پی آئی اے نے حکام اور عملے کو ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج کے طور پر پروازیں منسوخ کی ہیں اور معاملے کے حل تک احتجاج جاری رہے گا۔ بنگلہ دیشی حکام نے ڈھاکہ میں تعینات پی آئی اے کے کنٹری مینجر علی عباس کے گھر پرتین 3 روز قبل چھاپہ مارا اور حکام نے سونےاور کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگاکر کئی گھنٹے تک ان کے گھر کی تلاشی لی او ر اہلخانہ کو ہراساں بھی کیا گیا ۔ اس ناروا سلوک پر منیجر علی عباس اہلخانہ سمیت وطن واپس آگئے۔بنگلہ دیشی حکام نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ بدھ کو کراچی سے ڈھاکہ پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پر بھی چھاپہ مارا اور ڈھائی گھنٹے تک طیارے کی تلاشی لی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں