وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے، ایکسپو پاکستان نمائش کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ، وہ ایکسپو پاکستان نمائش کا افتتاح کریں گے۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ عشرت العباد نے کیا ۔

238232
وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے، ایکسپو پاکستان نمائش کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ، وہ ایکسپو پاکستان نمائش کا افتتاح کریں گے۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ عشرت العباد نے کیا ۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ بعد ازاں ایکسپو سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے دورے کے دوران آنجہانی جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد گورنر سندھ کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کرے گا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان کی وزیر اعظم سے ملاقات میں شہر قائد کی صورتحال اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں