پنجاب کے مدارس میں تعلیمی اصلاحات متعارف کروانے کا فیصلہ

پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے بدھ کے روز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے دہشت گردی کے خلاف اپنے اقدامات میں تیزی لانے کے لیے پنجاب حکومت نے مدارس، اسکولوں اور کالجوں کے نصاب میں اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے

238182
پنجاب کے مدارس میں تعلیمی اصلاحات متعارف کروانے کا فیصلہ

پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے بدھ کے روز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے دہشت گردی کے خلاف اپنے اقدامات میں تیزی لانے کے لیے پنجاب حکومت نے مدارس، اسکولوں اور کالجوں کے نصاب میں اصلاحات، مدارس اور افغان مہاجرین کی تفصیلات اکھٹا کرنے جبکہ سیف سٹی پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبے میں پہلے ہی نفرت پھیلانے خصوصاً وال چاکنگ اورمساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کے غلط استعمال کے خلاف قوانین متعارف کرائے جاچکے ہیں اور اب تک ہزاروں افراد کو پکڑا بھی گیا ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ اسکولوں اور مدارس کے نصاب میں مذہبی برداشت سے متعلق مضامین کو حصہ بنایا جائے گا اور اس حوالے سے کافی حد تک ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دینے والے گانوں اور ڈراموں کی تحریروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو کہ معاشرے کی ذہنیت کو بدلنے والے اقدامات کا حصہ ہے۔
تاہم انہوں نے اصرار کیا کہ دہشت گردی کو راتوں رات شکست نہیں دی جاسکتی اور اس کے لیے وقت درکار ہوگا کیونکہ شدت پسندی نے لوگوں کے ذہنوں میں برسوں سے جگہ بنا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور سے آغاز کرتے ہوئے اربوں روپوں کی لاگت سے سی سی ٹی وی کیمرے، گاڑیوں کے اسکینرز اور دیگر آلات نصب کیے جائیں گے اور اس پراجیکٹ کو بعد میں پانچ دیگر اہم شہروں تک توسیع دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس منصوبے کے تمام اخراجات خود اٹھائے گی اور وفاقی حکومت سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا جائے گا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں