پاکستان میں ایک کروڑ سمز بلاک کردی گئیں

پی ٹی اے حکام نے غیرتصدیق شدہ سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کے لیے صارفین کو ایک موقع اور فراہم کرتے ہوئے انہیں 13 اپریل تک کی مہلت دیدی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق 14 اپریل سے تمام غیر تصدیق شدہ سمز بند کردی جائیں گی۔

239608
پاکستان میں ایک کروڑ سمز بلاک کردی گئیں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان بھرمیں غیر تصدیق شدہ ایک کروڑ سے زائد سمزبلاک کردی ہیں۔
پی ٹی اے حکام نے غیرتصدیق شدہ سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کے لیے صارفین کو ایک موقع اور فراہم کرتے ہوئے انہیں 13 اپریل تک کی مہلت دیدی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق 14 اپریل سے تمام غیر تصدیق شدہ سمز بند کردی جائیں گی۔
چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا کہ غیر تصدیق شدہ سموں کی تصدیق کے لیے مزید مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مقامی موبائل نمبرجاری رکھنے کی درخواست کی ہے، جس کی وجہ سے مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ تمام سمیں آج رات بارہ بجے بند نہیں ہوں گی اور سموں کی تصدیق کے لیے دوسرا مرحلہ دو سے تین ہفتے تک جاری رہے گا۔
پی ٹی اے کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ اب تک 7 کروڑ 20 لاکھ سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جا چکی ہے اور یہ سمیں 4 کروڑ 60 لاکھ شناختی کارڈز پر جاری ہوئیں ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں