وزیراعظم کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ روابط بڑھانےکی ہدایت

سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کے سلسلے میں قائم کی گئی دو کمیٹیوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ ملاقات اور اپنی رپورٹس پیش کیں۔

237563
وزیراعظم کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ روابط بڑھانےکی ہدایت

سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کے سلسلے میں قائم کی گئی دو کمیٹیوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ ملاقات اور اپنی رپورٹس پیش کیں۔ وزیراعظم نے کمیٹیوں کے ارکان سے کہا کہ وہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ اپنے روابط میں اضافہ کریں تاکہ درکار آئینی ترمیم سمیت سینیٹ انتخابات سے قبل ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کے لئے ضروری طریقہ کار پر اتفاق ہو سکے۔ وزیراعظم نواز شریف اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ خود بھی رابطہ کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار، وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ پرویز رشید، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، خیبرپختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن، وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی خواجہ ظہیر احمد اور بیرسٹر ظفر اللہ خان نے شرکت کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں