افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پیر کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کرتے ہوئے خطے کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے میں سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت۔ فریقین نے سرحد کے دونوں اطراف انس

229972
افغان صدر اشرف غنی  کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پیر کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کرتے ہوئے خطے کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے میں سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت۔
فریقین نے سرحد کے دونوں اطراف انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں پر بھی بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک افغان تعلقات دن بدن مستحکم ہو رہے ہیں، دہشت گرد دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں۔
افغان صدر نے آرمی چیف کے دورہ کابل کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں حکومت اور عوامی سطح پر تعلقات بڑھ رہے ہیں۔
دونوں رہنماوں نے انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں پر بھی بات چیت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں