قصر سکینہ امام بار گاہ کے باہر دھماکہ 2 افراد شہید

وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

222561
قصر سکینہ امام بار گاہ کے باہر دھماکہ 2 افراد شہید

راولپنڈی میں شکریال روڈ پر قصر سکینہ امام بار گاہ کے باہر دھماکے سے 2 افراد شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جب کہ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ دھماکے کے بعد پولیس ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں