پاکستان اور ترکی کی مشترکہ بحری مشقیں

ترک بحریہ کا ٹی سی جی جنگی جہاز کراچی کی بندر گاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے

221185
پاکستان اور ترکی کی مشترکہ بحری مشقیں

ایک جانب ترک وزیر اعظم احمد داؤد اولو کا دورہ پاکستان جاری ہے تو دوسری جانب دو دوست و برادر ملک پاکستان و ترکی کی کی بحری افواج مشترکہ فوجی مشقیں کر رہی ہیں۔ اس مقصد کے تحت ترک بحریہ کا ایک بحری جہاز ٹی سی جی بائیوکاڈا مشق میں حصہ لینے کے زیر ِ مقصد کراچی پہنچ گیا۔
پاکستان اور ترک بحریہ کی دو طرفہ بحری مشق منگل کے روز سے شروع ہوئی ہیں۔ پاکستان میں متعین ٹرکش نیول اتاشی اور پاک بحریہ کے سینیئر افسران نے ترک بحری جہاز کا کراچی کی بندر گاہ پر بڑے پُر تپاک طریقے سے خیر مقدم کیا۔
یہ مشق ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی مشترکہ آپریشنزکی صلاحیت کو مزید فروغ دینا اور پیشہ ورانہ مفاہمت کو آگے بڑھانا ہے۔
واضح رہے کچھ مدت سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں فوجی سازو سامان کی لین دین اور تجدید کے مشترکہ منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں