امریکہ پاک ۔ بھارت تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرے گا

امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے بھارتی حکومت کے ساتھ تعلقات بڑی اچھی سطح پر استوار ہیں، لیکن یہ پاک ۔ بھارت تعلقات کی بہتری کا بھی خواہاں ہے

220420
امریکہ پاک ۔ بھارت تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرے گا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکہ کے بھارتی حکومت کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تعلقات بہت اچھی سطح پر ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ بھارت میں داخلی سیاسی تبدیلیوں سے ان تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ساکی کے مطابق بھارت اور پاکستان کے باہمی تعلقات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے لئے اہم ہیں، امریکہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکراتی عمل کو بحال کرتے ہوئے کشیدگی کی فضا میں کمی لا سکتے ہیں۔ لہذا ہم ان دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا خیر مقدم کریں گے۔
جین ساکی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات کا نمایاں اور اہم ترین معاملہ ہے۔ گزشتہ دنوں پشاور کی مسجد میں بم دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر امریکہ کو کافی افسوس ہواہے۔ یہ جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے، امریکہ انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کے عوام اور حکومت کا ساتھ دیتا رہے گا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں