احمد داؤد اولو - نواز شریف ملاقات

پاکستان کے دو روزہ دورے پر تشریف لائے ہوئے ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اولو نے اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

220586
احمد داؤد اولو - نواز شریف ملاقات

پاکستان کے دو روزہ دورے پر تشریف لائے ہوئے ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اولو نے اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک وزیراعظم احمد داؤد اولو وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جب کہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے جب کہ ترک وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ترک وزیراعظم سے کابینہ ارکان کی ملاقات کرائی اور ترک ہم منصب نے بھی اپنے وفد کا وزیراعظم کو تعارف کرایا۔
دونوں ممالک کے سربراہان نے ون آن ون ملاقات کے دوران دو طرفہ امور، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں