نواز شریف کو کور ہیڈکوارٹر میں کراچی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ

کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی۔ کور کمانڈر کراچی جنرل نوید مختار نے کراچی کی صورتحال پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو بریفنگ دی جبکہ قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق بھی بریف کیا گیا

219487
نواز شریف کو کور ہیڈکوارٹر میں کراچی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں عسکری حکام نے انہیں شہر میں ہونے والی انٹیلی جنس کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی، جہاں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر کور کمانڈر کراچی جنرل نوید مختار نے کراچی کی صورتحال پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو بریفنگ دی جبکہ قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق بھی بریف کیا گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور سندھ بھر میں انٹیلی جنس آپریشن پر حکام کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں اعلی سطح کا اجلاس بھی ہونا ہے جس میں سیکیورٹی حکام وزیراعظم کو امن و امان سے متعلق بریفنگ دیں گے جبکہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی اور سندھ حکومت کی مشاورت اور قانونی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کی آئندہ حکمت عملی کا تعین کیا جائے گا۔-


ٹیگز:

متعللقہ خبریں