کراچی میں امن کا قیام پورے پاکستان میں امن کاقیام ہے: جنرل راحیل

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈی جی رینجرز نے کراچی کی سیکورٹی صورتحال ، اور جاری آپریشن پر بریفنگ دی

219412
کراچی میں امن کا قیام پورے پاکستان میں امن کاقیام ہے: جنرل راحیل

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے شہر میں امن کے لیے آخری حد تک جانے کا عزم کیا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈی جی رینجرز نے کراچی کی سیکورٹی صورتحال ، اور جاری آپریشن پر بریفنگ دی ۔
آرمی چیف نے رینجرز ، پولیس اور انٹیلیجنس اداروں کی کارکردگی کو سراہا ، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی کے لیے آخری حد تک جائیں گے ۔
جنرل راحیل شریف نے رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کراچی میں امن و مان کی بحالی کے کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں آج کراچی آپریشن اورامن و امان سے متعلق اجلاس ہونا ہے جس میں سیکیورٹی حکام اور آرمی چیف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں