سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر انصاف کے تقاضے پورے کرینگے: نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا دہشت گردوں کی معاونت کرنے والوں کے خلاف ضرب عضب کی طرز پر ملک کے تمام اندرونی علاقوں میں آپریشن کرنے کی ضرورت ہے

218919
سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر انصاف کے تقاضے پورے کرینگے:  نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا دہشت گردوں کی معاونت کرنے والوں کے خلاف ضرب عضب کی طرز پر ملک کے تمام اندرونی علاقوں میں آپریشن کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کا مکمل طور پر صفایا کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن سنگین معاملہ ہے ، جو اس واقعہ میں قصور وار ہے چاہے اس کا تعلق کسی پارٹی سے ہے یا نہیں، انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی واپسی کا پلان بن چکا ہے لیکن ہمیں یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ آئی ڈی پیز کی صفوں میں گھس کر دہشت گرد دوبارہ وہاں ڈیرے نہ جما لیں۔
میڈیا کو چاہئے کہ وہ دو سال ریٹنگ اور کاروبار بھول کر نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کا ساتھ دے ، کسی کو میرا وزیراعظم بننا پسند نہیں تو اس کی سزا ملک کو نہ دی جائے ۔ نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کی کوشش ہے کہ عوام اور حکومتی حلقوں میں گھبراہٹ پیدا کریں لیکن اس سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے اور ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
انہوں نے سی پی این ای سمیت دیگر میڈیا تنظیموں پر زور دیا کہ وہ میڈیا میں موجود ایسے لوگوں کو محاسبہ کریں جو پاکستان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اس وقت دہشت گردوں اوراندھیروں کا مقابلہ کر رہی ہے جبکہ معیشت کو درست کرنے ،ہمسائیوں کے ساتھ تعلقات کی بہتری اور پاکستان کے وقار کو درست کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں