کرم ایجنسی میں پندرہ دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے آئے شدت پسندوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے کم از کم 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے

218934
کرم ایجنسی میں پندرہ دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے آئے شدت پسندوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے کم از کم 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات عسکریت پسندوں نے کرم میں شبوک سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ میں ایک فوجی کو زخمی کر دیا جس کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں کم از کم 15 حملہ آوروں کو ہلاک جبکہ باقیوں کع واپس افغانستان بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
پاک فوج نے تقریباً دو سال پہلے فوج نے اس علاقے کو شدت پسندوں سے پاک کر دیا تھا تاہم یہاں اب بھی فرقہ ورانہ دہشت گردی اور سیکورٹی فورسز پر اکا دکا حملے ہوتے آتے رہتے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں