بھارتی فوج کی طرف سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ

کل بھارتی اور پاکستانی وزراء اعظم کی ٹیلی فون بات میں دوستی کو بڑھانے کے عندیے دیے گئے لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد سرحدی علاقوں میں توپ کے گولے پھینکے گئے

218768
بھارتی فوج کی طرف سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر فائرنگ کی ہے۔
ایک طرف دوستی کی باتیں ہو رہی ہیں تو دوسری جانب بھارتی فوج بلا اشتعال فائرنگ کی حرکات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ بھارتی وزیراعظم کے پاکستانی نواز شریف کو ٹیلی فون کے چوبیس گھنٹے گزرنے سے پہلے ہی بھارتی فوج نے انسانیت اور عالمی قوانین کو فراموش کرتے ہوئے فائر کھول دیا۔
بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بلا اشتعال گولہ باری کی جس میں راولا کوٹ سیکٹر کی سرحدی آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گولہ باری سے کھیتوں میں کام کرتا ساٹھ سالہ محمد اسلم جام شہادت نوش کر گیا۔ بلا اشتعال گولہ باری سے دیگر دیہات میں بھی شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
پاک فوج نے اس کے جواب میں فوری طور پر رد عمل کا مظاہرہ کیا اور توپوں کی آوازیں بند کرا دیں۔ رواں مہینے بھارت سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھی متعدد بار بلا اشتعال گولہ باری کر چکا ہے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں