پشاور دہماکے میں 19 افراد ہلاک

پشاور کے علاقے حیات آباد میں مسجد کے باہر خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد شہید اور پچاس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ خود کش حملہ آور نے خود کو مسجد کے دروازے پر دھماکے سے اڑا دیا جبکہ 2 دہشت گرد دستی بموں سے نمازیوں پر حملہ کرتے ہوئے داخل ہوئے جہاں دوسرے حملہ آور نے صحن میں خود کو اڑا دیا

217974
پشاور دہماکے میں  19 افراد ہلاک

پشاور کے علاقے حیات آباد میں مسجد کے باہر خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد شہید اور پچاس افراد زخمی ہوگئے ہیں
اطلاعات کے مطابق امامیہ مسجد میں خود کش حملہ آوروں نے اس وقت مسجد پر حملہ کیا جب نماز جمعہ کی ادائیگی کی جارہی ہے، حملہ آور مسجد کے عقبی دروازے سے داخل ہوئے اور ایک خود کش حملہ آور نے خود کو مسجد کے دروازے پر دھماکے سے اڑا دیا جبکہ 2 دہشت گرد دستی بموں سے نمازیوں پر حملہ کرتے ہوئے داخل ہوئے جہاں دوسرے حملہ آور نے صحن میں خود کو اڑا دیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ، دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنی جانیں بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے ، زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔
دھماکوں کے فوری بعد پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پاک فوج، ایلیٹ فورس اور انسداد دہشتگردی فورس کے اہلکاروں نے بھی موقع پر پہنچ کر پوزیشنیں سنبھال لیں۔
دھماکے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے متاثرہ 19 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ 8 سے 10 افراد کی حالت نازک ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ نے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کو طلب کرلیا جبکہ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ افراد کو خون دینے کے لئے بلڈ کاؤنٹر سے رجوع کریں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں