متحدہ اور پیپلز پارٹی طویل ڈرامے کے بعد پھر شیر و شکر

پیپلز پارٹی کے سینیٹررحمان ملک نے لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کرنے کے بعد کہا ہے کہ متحدہ نے سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

215210
متحدہ اور پیپلز پارٹی  طویل ڈرامے کے بعد پھر شیر و شکر

پیپلز پارٹی کے سینیٹررحمان ملک نے لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کرنے کے بعد کہا ہے کہ متحدہ نے سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اب دونوں جماعتیں مل کر سینیٹ کے انتخابات میں بھی مشترکہ طور پر حصہ لیں گی۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کہا ہے کہ لندن ان کی الطاف حسین سے ملاقات بامقصد رہی ۔ الطاف حسین نے ان کے موقف کو مثبت انداز میں سنا ، انہوں نے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ ایم کیو ایم نے سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ دونوں جماعتیں سینیٹ انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ بھی لیں گی ، پیپلز پارٹی 7 جبکہ ایم کیو ایم 4 نشستوں پر انتخابات لڑے گی ۔
دوسری طرف آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطے میں پنجاب میں سینیٹ کا انتخاب مل کر لڑنے اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ندیم افضل چن کی حمایت کی درخواست کی جسے چودھری شجاعت حسین نے قبول کر لیا ، مسلم لیگ ق اب پنجاب میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں