الطاف حسین نے تحریک انصاف  کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں شریک خواتین سے متعلق اپنے بے ہودہ بیان پر معافی مانگ لی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ دھرنے میں شریک جن ماؤں ، بہنوں کی دل آزاری ہوئی ان سے معافی چاہتا ہوں اور شیریں مزاری سے معذرت کرتا ہوں

215976
الطاف حسین نے تحریک انصاف  کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں شریک خواتین سے متعلق اپنے بے ہودہ بیان پر معافی مانگ لی۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ دھرنے میں شریک جن ماؤں ، بہنوں کی دل آزاری ہوئی ان سے معافی چاہتا ہوں اور شیریں مزاری سے معذرت کرتا ہوں۔ الطاف حسین نے کہا ابھی تو میں نے عمران کیخلاف کچھ نہیں کہا جب کہوں گا تو انہیں آٹے ، دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔ واضح رہے الطاف حسین نے دھرنے میں شریک خواتین کے بارے میں نازیبا کلمات کہے تھے جس کے بعد تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کُھل کر ایک دوسرے کے سامنے آ گئی تھیں ۔
تحریک انصاف نے آج الطاف حسین کے خلاف برطانیہ جبکہ متحدہ نے عمران خان کے خلاف امریکی سفیر کو خط بھجوا دیا تھا ۔ دونوں جماعتوں نے مختلف شہروں میں ایک دوسرے کے خلاف مظاہرے بھی کئے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الطاف حسین کے معافی مانگنے کا بیان خوش آئند ہے اور امید ہے کہ آئندہ ایسے بیان سے گریز کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں درگزر کرنے کا درس دیتا ہے ۔ اسلیے میں الطاف حسین کو معاف کررہی ہوں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں