ایک دن مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر ضرور یکجا ہوں گے: نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم میں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کو شامل کئے بغیر مذاکرات کے کسی ایجنڈے کو مکمل نہیں سمجھتے اور پاکستان کشمیر کی آزادی کے لئے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے

211859
ایک دن مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر ضرور یکجا ہوں گے: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد اورمقبوضہ کشمیر ایک دن یکجا ہو کر رہیں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم میں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کو شامل کئے بغیر مذاکرات کے کسی ایجنڈے کو مکمل نہیں سمجھتے اور پاکستان کشمیر کی آزادی کے لئے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ طاقت کے زور پرکشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اس لئے کشمیر کے ساتھ اپنے تعلق اور رشتے کو نبھائیں گے،کشمیر کی آزادی اور حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کی ۔ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیےاپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ دہشت گرد تنظیموں کو ختم کر کے دم لیں گے۔انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل پوری قوم چاہتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کا قیام مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر ناممکن ہے اورکشمیرکو شامل کئے بغیر پاکستان مذاکرات کے کسی ایجنڈے کو مکمل نہیں سمجھتا اورایک بار پھر موقف کو دہراتا ہوں کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا قیام مسئلہ کشمیر سے مشروط ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں