یومِ پاکستان کے موقع پر سات سال بعد فوجی پریڈ کرنے کا فیصلہ

سات سال کے طویل عرصے کے بعد امسال 23 مارچ اسلام آباد میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس پریڈ کا امسال منعقد کرنے کا مقصد دہشت گردوں پر پاکستان کی فوجی قوت کی دھاک بیٹھانا ہے۔ اس تقریب میں چین کے صدر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے

207220
یومِ پاکستان کے موقع پر سات سال بعد فوجی پریڈ کرنے کا فیصلہ

سات سال کے طویل عرصے کے بعد23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس پریڈ کا امسال منعقد کرنے کا مقصد دہشت گردوں پر پاکستان کی فوجی قوت کی دھاک بیٹھانا ہے۔
اس تقریب میں چین کے صدر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت کئی ممالک کے سفیر شرکت کریں گے۔
تقریب کے لئے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور 15 فروری کو آرمی کے دستے اس کے لئے ریہرسل کریں گے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی چین کے صدر ژی جن پنگ ہوں گے اور اگر کسی وجہ سے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں تقریب نہیں ہوپاتی تو متبادل کے طور پر کشمیر ایونیو میں اس کا انعقاد ہوگا۔
واضح رہے کہ ملک میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کے پیش نظر 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقد کی جانے والی فوجی پریڈ کی تقریب گزشتہ 7 سال سے منعقد نہیںکی جا رہی تھی لیکن اب ملک بھر میں اور خاص طور پر خیبر پختونخواہ میں دہشت گردوں پر لگائی جانے والی کاری ضرب کے بعد فوج نے اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے امسال سے باقاعدگی سے فوج پریڈ کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سول انتظامیہ نے بھی فوج کے اس فیصلے کی مکمل حمایت کی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں