پاکستان کا کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ

آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل ’’رعد‘‘ 350 کلو میٹر تک زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو 100 فیصد کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے، اس کے علاوہ جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ہونے کی وجہ سے اس کی نشاندہی ریڈار پر بھی نہیں ہوسکتی

205939
پاکستان کا کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی خصوصیت کے حامل جدید ترین ’’رعد‘‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل ’’رعد‘‘ 350 کلو میٹر تک زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو 100 فیصد کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے، اس کے علاوہ جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ہونے کی وجہ سے اس کی نشاندہی ریڈار پر بھی نہیں ہوسکتی۔
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے ’’رعد‘‘ میزائل کے کامیاب تجربے پر اس منصوبے میں شامل ماہرین کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے ملکی دفاع کے لئے اہم دن قرار دیا، انہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ہر ممکن حد تک جانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رعد کروز میزائل مکمل طور پر پاکستانی انجینیرز اور سائنس دانوں نے تیار کیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں